موئلہ پولنگ سٹیشن پر 85سالہ شہری نے ووٹ ڈالا

oplus_0

زاہد بشیر

گول// موئلہ پولنگ سٹیشن پر پہلے تین ووٹ ڈالنے والے شہریوں میں شامل 85سالہ جمال الدین نے محکمہ جنگلات کی جانب سے شجر کاری میں حصہ لیا ۔ محکمہ جنگلات کی جانب سے مختلف پولنگ سٹیشنوں پر پہلے تین ووٹ ڈالنے والے شہریوں کے ہاتھوں شجر کاری کی گئی ۔ اپنا ووٹ ڈالنے کے بعد جمال الدین نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ جمہوری عمل انتخابا ت کے ساتھ ہی انہوں نے بھی اپنا جمہوری حق ووٹ ڈالنے میں حصہ لیا اور اب تک ملک میں ہو رہے مختلف انتخابات میں انہوں نے اپنا ووٹ ڈالا ۔ انہوں نے کہا کہ 10سال کے بعد آج انتخابا ت ہوئے جہاں لوگوں میں خوشی ہے۔ جمال الدین کا کہنا ہے کہ اب یہ انتخابات اُن کے لئے ایک قصہ پارینہ بن گیا تھا اور انہیں خوشی ہوئی ہے کہ وہ اس انتخاب میں اپنا ووٹ ڈال رہے ہیں ۔ جمال الدین نے کہا کہ افسوس اس بات کا ہے کہ اب تک جو بھی امیدوار جیتا انہوں نے زیاد توجہ اپنی جائیداد کو بنانے میں دیا ۔ اس وقت بیروزگاری عروج پر ہے تعلیم یافتہ بچے در در کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں ، تعمیر و ترقی نا کے برابر ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ امید کی جاتی ہے جو بھی اُمید وار اب جیتے گا وہ علاقے میں غریبی کو دور کرنے اور لوگوں کے مسائل کو حل کرنے میں توجہ دیں گے ۔