’’من کی بات‘‘ | 28جون کا نشر ہوگی،لوگوں سے مشورے طلب

نئی دہلی//وزیراعظم نریندرمودی کا آکاش وانی سے ہر ماہ نشر کیا جانے والا لوگوں سے رابطے کا پروگرام ‘من کی بات’اس ماہ 28 جون کو نشر ہوگا اور اس کے لئے لوگوں سے مشورے طلب کئے گئے ہیں۔مسٹر مودی پچھلے تقریباً چھ سال سے من کی بات پروگرام کرتے ہیں۔عام طورپر یہ پروگرام ماہ کے آخری اتوار کوہوتاہے ۔وزیراعظم نے اس ماہ نشر کئے جانے والے پروگرام کے لئے مشورے طلب کرتے ہوئے اتوار کو ٹویٹ کیا،‘‘حالانکہ ‘من کی بات’ کے نشر میں دو ہفتے کا وقت ہے ،اس لئے اپنے مشورے اور اطلاعات بھیجیں۔اس سے میرے پاس زیادہ سے زیادہ تعداد میں تبصرے اورفون آپائیں گے ۔’’مسٹرمودی نے لکھا،‘‘میں اس بات کے لئے پوری طرح پُر یقن ہوں کہ لوگوں کے پاس کوویڈ 19 سے نمٹنے اور دیگر مسئلوں پر مشورے دینے کے لئے کافی کچھ ہوگا۔’’وزیراعظم اپنے پروگرام میں مددگار اور اچھے مشوروں کو نہ صرف شامل کرتے ہیں بلکہ بھیجنے والے کا ذکر بھی کرتے ہیں۔