منی لانڈرنگ کیس: پاکستان کے نام روگیٹری خط بھیجنے کی درخواست

نئی دہلی//منی لانڈرنگ اور حوالہ معاملات کی تحقیقات کرنے والی مرکزی ایجنسی این آئی اے عدالت سے رجوع کرنے جارہی ہے کہ وہ حریت (گ) کی سماجی ویب سائٹ کے ذریعے بھارت کے خلاف جھوٹا اور گمراہ کن پروپگنڈا اور اس میں ملوثین کے حوالے سے   تفصیلات جاننے کیلئے سفارتی زبان میں روگریٹری کے نام سے معنون خط (جو ایک کودمختار مملکت کی عدالت دوسری خود مختار مملکت کی عدالت کوسفارتی ذرائع سے بھیجے جانے والے خط)،بھیجے جانے کی درخواست پیش کرے گی ۔این آئی اے زاکر اللہ نامی شخص کی تفصیلات جاننے کیلئے بھی اسی طرز کی درخواست پیش کرے گی۔ذرائع کے مطابق این آئی اے کو خدشہ ہے کہ زاکراللہ نامی شخص حریت(گ) چیئرمین سید علی گیلانی کی ویب سائٹ چلاتا ہے ۔حال ہی میں12794صفحات پر مشتمل فرد جرم عدالت میں پیش کرنے کے بعد اب این آئی اے پاکستان کے نام(Letters Rogatory)کیلئے درخواست پیش کرے گی ۔یہ بات واضح رہے کہ پاکستان نے اب تک کسی ایسی ہی خط وکتابت کا کبھی جواب نہیں دیا ہے