منی سیکریٹریٹ ترال 4سال سے تشنۂ تکمیل

ترال// سب ضلع ترال میں منی سیکریٹریٹ کی تعمیرپر ایک کروڑ کی رقم واگزار ہونے کے باوجود چار سال سے منی سیکریٹریٹ تشنہ تکمیل ہے ۔سال2018 میں فنڈس واگزار نہیں کئے گئے جس کی وجہ سے منی سیکریٹریٹ پر کام روک دیا گیا جس پر مقامی لوگوں نے مایوسی کا اظہار کیا  ۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ انہوں نے اس حوالے سے کئی بار حکام کو آگاہ کیا تاہم نا معلوم وجوہات کہ بناء پر کوئی کارروائی نہیں کی گئی جبکہ انتظامیہ میں شامل کچھ افسران اس حوالے سے اپنے الگ الگ بیا نات دے رہے ہیں ۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ حال ہی میں ترال میں بلاک دیوس کا ایک پروگرام صوبائی کمشنر پی کے پولے کی صدارت منعقد ہواہے جہاں متعدد عوامی اور تجارتی وفود نے اس مسئلے کو ان کے ساتھ اٹھایا ۔بعد میں انہوں نے میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے بتایا کہ منی سیکریٹریٹ کو کسی اور اسکیم کے تحت مزید کام کرائیں گے ۔لوگوں نے ایل جی انتظامیہ سے مداخلت کی اپیل کی۔