منی بس حادثہ میں کنڈکٹر زخمی

بھدرواہ//جمعرات کی شام کو تھنالہ گائوں کے قریب بھدرواہ چمبہ سڑک پر ایک شخص اس وقت زخمی ہو گیا جب کنڈکٹر منی بس کو سڑک کے کنارے پارک کرنے کی کوشش کر رہا تھا اس نے گاڑی پر سے قابو کھو دیا اور منی بس گہری کھائی میں جا گری جس کی وجہ سے کنڈکٹر کو شدید چو ٹیں آئیں ۔ عینی شاہدین کے مطابق بھدرواہ سے 25کلو میٹر دوربھدرواہ چمبہ سڑک پردینا نگر علاقے میں تھنالہ گائوں کے قریب منی بس ایک گہری کھائی میں جا گری۔ایس ڈی پی او بھدرواہ برجیش شرما نے بتایا کہ منی بس رجسٹریشن نمبرJK06-0787سڑک سے پھسل کے 300 فٹ گہری کھائی میں گری ۔غیر تربیت یافتہ کنڈکٹر نے گاڑی چلانے کی کوشش کی لیکن گاڑی اس کے کنٹرول سے باہر ہو کر سڑک سے پھسل کر کھائی میں جا گری جس کی وجہ سے کنڈکٹر شدید طور سے زخمی ہو گیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اطلاع ملتے ہی پولیس پوسٹ تھنالہ سے ایک پولیس ٹیم موقع پر پہنچی اور مقامی لوگوں کی مدد سے کنڈکٹر کو منی بس سے نکالا اور سب ضلع ہسپتال بھدرواہ منتقل کر دیا ۔زخمی کی پہچان طاہر حسین ولد نذیر احمد ساکن گائوں تھنالہ بھدرواہ کے طور سے ہوئی ہے ۔اس سلسلہ میں پولیس سٹیشن بھدرواہ میں ایک کیس درج کیا گیا ہے۔