جموں / صحت و طبی تعلیم کے وزیر دویندر کمار منیال نے راشٹریہ بال سواستھ کاریکرم کے تحت ناگ بنی جموں میں بچوں کیلئے مفت دو روزہ طبی کیمپ کا آغاز کیا ۔ اس موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے منیال نے کہا کہ یہ کیمپ اس مقصد کے ساتھ منعقد کیا جا رہا ہے تا کلہ ایک بھی بچہ سکریننگ کے بغیر نہ رہے اور بچوں کے معیار صحت میں بہتری آئے ۔ مشن ڈائریکٹر این ایچ ایم ڈاکٹر یشپال شرما نے اس موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آر بی ایس کے قومی صحت مشن کا ایک فائدہ بخش پروگرام ہے جس کے تحت 18 برس تک کے عمر کے بچوں کی سکریننگ کی جاتی ہے اور مختلف بیماریوں کیلئے اُن کا ملاحظہ کیا جاتا ہے ۔ اس کیمپ کے دوران آپتھو مالوجی ای این ٹی اور دیگر شعبوں کے ماہرین موجود رہیں گے ۔ علاوہ ازیں مختلف سکیموں کے حوالے سے بچوں میں بیداری پیدا کی جائے گی ۔ مشن ڈائریکٹر این ایچ ایم ڈاکٹر یشپال شرما ، فیملی ویلفئیر ایم سی ایچ جے اینڈ کے سمیر متو کے علاوہ کئی دیگر افسران بھی اس موقعہ پر موجود تھے ۔
منیال نے آر بی ایس کے سکریننگ کیمپ کا افتتاح کیا
