پونچھ//پونچھ//سرحدی ضلع پونچھ میں رْک رْک کر بارشوں آندھی طوفان اور ژالہ باری کا سلسلہ جاری ہے اس دوران اتوار کی صبح چار بجے کے قریب شدید بارش اندھی اور طوفان کی وجہ گائوں منگناڑ میں کئی مکانات کو جزوی نقصا پہنچا جبکہ کچھ عمارتوں کی چھت ہی اڑ گئی۔ بھاری آندھی کے طوفان اور بارش کی وجہ سے منگناڑ گاوں میں ایک مویشی خانہ گرگیا جس کے نیچے دب کر ایک نوجوان لڑکا جسکا نام گیتا پرشاد والد رام لال ورما بتایا گیا ہے،موقعہ پر ہی ہلاک ہوگیا۔اسکے علاوہ ایک بھینس کی بھی موقعہ پر موت واقعہ ہوگئی۔ قصبہ پونچھ کے محلہ کامسر میں بھی طوفانی ہوائوں نے سلیمہ کوثر نامی ایک مقامی خاتون کی رسوئی اور بیت الخلا کی چھت اڑا ڈالی۔ اس دوران رسوئی میں پڑا ہزاروں کی مالیت کا سودا اور دیگر سامان تباہ ہو گیا۔ مقامی لوگوں نے متاثرہ کنبوں کی مالی امداد کرنے کی ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ اندرجیت سے اپیل کی ہے۔