منگل کو صوبہ جموں میں کوووڈ معاملات میں ہلکا سا اضافہ | 408نئے معاملات درج

جموں//جموں صوبہ میں کورونا معاملات میں منگل کو ہلکا سا اضافہ ہوا ہے تاہم صورتحال قابو میں ہے اور کل ملاکر منگل کو صرف408نئے معاملات ہی رپورٹ ہوئے ہیں تاہم اموات کی شرح بدستور تشویشناک بنی ہوئی ہے اور منگل کو صوبہ میں 5افراد کورونا وائرس کا شکار ہوکر لقمہ اجل بن گئے جبکہ1297افراد شفایاب بھی ہوئے۔سرکاری بلیٹن میں پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران ضلع وار کووِڈمثبت معاملات کی رِپورٹ فراہم کرتے ہوئے کہاگیا ہے کہ ضلع جموں میں238،ضلع ادھم پور میں 20،ضلع راجوری میں18،ضلع ڈوڈہ میں58،ضلع کٹھوعہ میں 18،ضلع سانبہ میں 05،ضلع کشتواڑ میں 04،ضلع پونچھ میں04، ضلع رام بن میں36اور ضلع رِیاسی میں07نئے معاملات سامنے آئے ہیں ۔یوں مجموعی طور پر صوبہ جموں میں 4,074افراد اس وقت بھی کورونا کے متحرک مریض ہیں اور کل ملاکر اب تک تینوں لہروں میں صوبہ میں 2316افراد فوت بھی ہوچکے ہیں۔بلیٹن میں مزید کہا گیا ہے کہ اَب تک 2,19,85,908ٹیسٹوں کے نتائج دستیاب ہوئے ہیں جن میں سے8فروری 2022کی شام تک 2,15,37,803 نمونوں کی رِپورٹ منفی اور 4,48,105 نمونوں کی رِپورٹ مثبت پائی گئی ہے۔علاوہ ازیں اَب تک 58,95,983 افراد کو نگرانی میں رکھا گیا ہے جن کا سفر ی پس منظر ہے اور جو مشتبہ معاملات کے رابطے میں آئے ہیں۔ اِن میں30,476اَفراد کو گھریلو قرنطین میں رکھا گیا ہے جس میں سرکار کی طرف سے چلائے جارہے قرنطین مراکز بھی شامل ہیں ۔12,358فراد کوآئیسولیشن میں رکھا گیا ہے جبکہ 4,36,688اَفراد کو گھروں میں نگرانی میں رکھا گیا ہے۔اِسی طرح بلیٹن کے مطابق54,11,733اَفرادنے 28روزہ نگرانی مدت پوری کی ہے۔کووِڈ ٹیکہ کاری کے بارے میں بلیٹن میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 56,021کووِڈ حفاظتی ٹیکے لگائے گئے ہیں جس سے ٹیکوں کی مجموعی تعداد 2,08,78,223تک پہنچ گئی ہے ۔اِس کے علاوہ جموں و کشمیر میںزائد اَز 18 برس عمر کی صد فیصد آبادی کو ٹیکے لگائے جاچکے ہیں۔