بانہال // بانہال سب ڈویژن کے کھڑی تحصیل کے منگت علاقے میں گزشتہ روز علاقے میں مسلسل برفباری کی وجہ سے ایک دو منزلہ رہائشی مکان پی ایم جی ایس وائی کی سڑک سے نکلی ایک پسی کی زد میں ہے جس کی وجہ سے تین کنبوں پر مشتمل اس رہائشی مکان کو خطرہ لاحق ہوا ہے۔ مقامی پنچایتی نمائندے محمد شفیع نے بتایا کہ اس رہائشی مکان میں رہنے والے غلام محمد ، عبدالرحمان اور عبدالغنی پسران سلطان نائیک ساکنہ ہرگام منگت کے بائیس افراد خانہ کو دوسری جگہ منتقل کیا گیا ہے کیونکہ اس مکان کو اب خطرہ لاحق ہے کیونکہ سڑک کھسک رہی ہے اور ملبے کے دباو کی وجہ سے مکان کے ڈھ جانے کا خطرہ لاحق ہوا ہے۔ انہوں نے ضلع حکام سے اس طرف توجہ دینے اور متاثرین کو بھرپوری معاوضہ اور پی ایم اے وائی کے تحت مفت مکان دیئے جانے کی اپیل کی ہے۔