منگت بانہال میں دومنزلہ رہائشی مکان میں آتشزدگی

 بانہال // بانہال کے منگت علاقے میں گذشتہ رات بظاہر شارٹ سرکٹ کی وجہ سے ایک دومنزلہ منزلہ رہائشی مکان گھر میں رکھے مال و اسباب سمیت جل کر راکھ ہوگیا ہے تاہم مکین بچ نکلے ہیں۔ 14 کمروں پر مشتمل یہ مکان عبدالعزیز کھانڈے ولد عبدالرزاق کھانڈے اور اس کے دو بیٹوں محمد ابراہیم اور ریاض احمد کھانڈے میں منقسم تھا۔ ابتدائی اندازے کے مطابق آگ کی اس واردات میں لاکھوں روپئے کا نقصان ہوا ہے۔ مقامی شخص شہری فاروق احمد نے بتایا کہ بجلی کے شارٹ ہونے کی وجہ سے تحصیل کھڑی کے منگت چھوٹی حال میں لگی آگ نے مکان کو اس میں رکھے مال واسباب راشن اور بستروں اور دیگر ملبوسات اور سامان سمیت جل کر راکھ ہوگیا اور بچائو کی کوئی کارروائی کارگر ثابت نہ ہو سکی۔انہوں نے کہا سرکار سے اپیل کی ہے کہ و ہ ان غریب اور بے سہارہ ہوئے مزدور پیشہ کنبوں کی فوری مالی اور جنسی مدد کرے تاکہ انہیں ٹھٹھرتی سردیوں میں مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ پولیس نے ضابطے کی کاروائی کی ہے اور انتظامیہ بھی متاثرین کو ابتدائی امداد کر رہی ہے۔