ٍمینڈھر//منکوٹ تحصیل کے سرحدی علاقہ بلنوئی کے ایک شخص لعل حسین ولد غلام محمد نے انصاف کا مطالبہ کیاہے۔انہوںنے کہاکہ 38کنال 11مرلے زمین جو شیپ فارم کے پاس تھی ، کو واگزار کرایاگیاجس کے بعد سے محکمہ کے لوگ ان کو تنگ کررہے ہیں ۔انہوںنے کہاکہ یہ اراضی1997میں الاٹ ہوئی تھی ،2010انہوںنے زمین کی نشان دہی کرواکے اپنے قبضہ میں زمین کر لی لیکن اُس کے بعد شیپ فارم کے آفیسران اور ملازمین انہیں تنگ کررہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اِس سلسلہ میں ان کے خلاف ایک مقدمہ بھی درج کروایا گیا اور بعد میں ان کے حق میں فیصلہ ہوا ۔ اُنہوں نے کہاکہ یہ زمین خسرہ نمبر 691/406/523/-323پر مشتمل ہے جن میں سے شیپ فارم کا کوئی بھی نمبر نہیں ہے البتہ جب انہوں نے زمین قبضہ میں لی تو ان کالاکھوں روپے خرچ ہوااور پھر بھی انہیں باربار تنگ کیاجارہاہے ۔ان کا مزید کہناہے کہ شیپ فارم والو ں کے پاس 2843کنال زمین ہے ۔اُنہوں نے ضلع اِنتظامیہ و متعلقہ وزیر سے اپیل کی کہ ان کے ساتھ انصاف کیاجائے نہیں تو وہ احتجاج کرنے پر مجبور ہوجائے گا۔اس سلسلہ میں جب محکمہ کے ایک اعلیٰ آفیسر سے بات ہوئی تو اُن کا کہنا تھا کہ انہیں کسی سے کیا لینا دینا ہے ، اپنی زمین تک مطلب ہے جو انہیں سرکار نے دی ہوئی ہے ۔