مینڈھر//سب ڈویژن مینڈھر پونچھ کی سرحدی تحصیل منکوٹ میں منگل کو پاکستانی افواج نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے گولہ باری و فائرنگ کی اور آبادی کو نشانہ بنایا ۔ فوجی ترجمان کے مطابق پاکستانی افواج نے منکوٹ سیکٹر میں جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے صبح آٹھ بجکر تیس منٹ سے دس بجے تک اور شام ساڑھے پانچ بجے سے دوبارہ فائرنگ کا سلسلہ شروع کیا جو رات دیر گئے تک جاری رہا۔ البتہ کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔
منکوٹ پونچھ سیکٹر میں گولہ باری
