منکوٹ میں کرکٹ ٹورنامنٹ کا آغاز

جاوید اقبال

مینڈھر//سب ڈویژن مینڈھر کی سرحدی تحصیل منکوٹ کی سرحد پر واقعہ ساغرہ گراؤنڈ میں پیر کو کرکٹ ٹورنامنٹ کا آغاز ہوا جس میں منکوٹ زون سے تعلق رکھنے والی بیس ٹیمیں شرکت کررہی ہیں ۔یہ ٹورنامنٹ ضلع یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس کی جانب سے کروایا جا رہا ہے ،پر کو دو میچ کھیلے گئے جس میں کسبلاڈی اپر اور خالصہ کلب منکوٹ نے جیت حاصل کی۔ اس موقعہ پر زون منکوٹ سے تعلق رکھنے والے فیزیکل ایجوکیشن سے وابستہ اساتذہ نے اپنی موجودگی میں کرکٹ ٹورنامنٹ کا آغاز کیا اور نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کی۔اس موقعہ پر زونل پلاننگ ایجوکیشن آفیسر منکوٹ نے نوجوانوں سے کہا کہ اِس قسم کے ٹورنامنٹ کروانے کا مطلب نوجوان نسل کومنشیات سے دور رکھنا ہے ۔انہوں نے کہاکہ نوجوانوں کو چائیے کہ وہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں ٹورنامنٹ اور اس نوعیت کے کھیلوں میں شرکت کریں جبکہ والدین کو چائیے کہ وہ اپنے بچوں کو کھیلوں کی جانب راغب کریں تاکہ منشیات سے پاک معاشرہ بنایاجائے ۔