منکوٹ میں فوج کا طبی کیمپ ،لوگوں کا علاج کیاگیا

مینڈھر//بھمبر گلی برگیڈ سے تعلق رکھنے والی مینڈھر گنرس نے سرحدی تحصیل منکوٹ میں ایک میڈیکل کیمپ لگاکر لوگوں کو مفت ادویات تقسیم کیں۔ اس موقعہ پر یونٹ کے کمانڈنگ آفیسر کے علاوہ فوج سے تعلق کھنے والے کئی آفیسران بھی کیمپ میں موجود تھے ۔ فوج نے گورنمنٹ گرل مڈل سکول منکوٹ میں میڈیکل کیمپ لگاکر سرحد پر بسے والے دوردراز علاقہ سے تعلق رکھنے والے لوگوں کو مفت دوائیاں دیں۔ انہوں نے ادویات کے علاوہ سینٹائز ر بھی لوگوں کو تقسیم کئے اور کویڈ 19کو مدنظر رکھتے ہوئے لوگوں کو ہدایت بھی دی ۔ بڑی تعداد میں لوگوں نے کیمپ میں حاضری دیکر ڈاکٹروں سے معائنہ کروایا اور ادویات لی جبکہ دو سو سے زائد لوگوں نے اپنا علاج کروایا۔