مینڈھر// منکو ٹ تحصیل کے سمکن علاقہ میں پو ٹی زیارت پر جا رہی سڑ ک پر لو گ لگا تا ر نا جا ئز قبضہ کر کے دوکا نو ں اور مکانوں کی تعمیر میں مصروف ہیں ۔ٹھیرہ ٹو پہ سے سمکن زیا رت کی جانب جا رہی سڑ ک کے کنا رو ں پر لو گو ں کا نا جا ئز قبضہ لگا تا ر جا رہی ہے جبکہ منکو ٹ انتظامیہ کو ٹس سے مس نہیں ۔ اس ضمن میں مقامی شہری محمد رفیق نے کہا کہ اس سے قبل ضلع تر قیا تی کمشنر پونچھ اور ایس ڈی ایم مینڈھر نے کئی بار منکو ٹ انتظامیہ کو لکھا کہ مو قعہ پر جا کر نا جا ئز تعمیر ات کو بند کر وایا جا ئے ۔انہوںنے مزید کہاکہ انہوںنے اس سلسلے میںمنکو ٹ انتظامیہ کے پاس کئی چکر کا ٹے لیکن اس کے کا نو ں جو ں تک نہیں رینگ رہی اور کئی چکر لگا نے کے بعد آج اور کل کرکے واپس بھیج دیاجاتاہے ۔مقامی لوگوں کاکہناہے کہ انتظامیہ کے رویہ سے صاف عیا ں ہو تا ہے کہ منکو ٹ انتظامیہ کی ملی بھگت سے سڑ ک کنا رے نا جا ئز تعمیر ات کھڑی کی جارہی ہیں اور عما رتیں مکمل ہو نے کے بعدا نتظامیہ علاقے کادورہ کرکے لوگوں کے درمیان سمجھوتہ کروادے گی ۔ان کاکہناہے کہ علا قہ میں بے شما ر سرکا ری زمین ہے اور انتظامیہ کو ناجائز تعمیرات کے خلاف کارروائی کرنی چاہئے لیکن وہ ٹس سے مس نہیں ہورہی ۔ انہو ں نے کہا کہ اگر دوروز کے اندر نا جا ئز تعمیرات کو روکا نہ گیا تو علا قہ کے لو گ انتظامیہ کے خلاف احتجاج کر یں گے ۔ اس ضمن میں جب تحصیلدار منکو ٹ صغیر چوہد ری سے با ت ہوئی تو ان کا کہنا تھا کہ انہوںنے نا ئب تحصیلدار کو لکھا ہے کہ موقعہ پر جا کر علا قہ کا جا ئز ہ لیکر فا ئل تیا ر کی جائے تا کہ نا جا ئز تعمیرات کو گر ایا جائے ۔وہیں نا ئب تحصیلدار کا کہنا ہے کہ انہوں نے آج پٹواری کو موقعہ پر بھیج دیا ہے اوروہ رپو رٹ پیش کردیںگے جس کے بعد تحصیلدار کو رپو رٹ پیش کی جائے گی ۔وہیں مقامی لوگوں کاکہناہے کہ محکمہ کاکوئی اہلکار علاقے کادورہ کرنے نہیں آیا۔