منڈی//سب ضلع ہسپتال منڈی کیلئے حال ہی میں اگرچہ محکمہ صحت کی جانب سے ایک قابل اور بہتر زنانہ ڈاکٹر کی تعیناتی عمل میں لائی گئی جس کی تعیناتی کی وجہ سے تحصیل منڈی کے لوگوں کو کافی حد تک راحت میسر ہوئی مگر ڈاکٹر کیساتھ ساتھ اینستھسیہ ماہر کی بھی ضروری ہے تاکہ زنانہ امراض میں ملوث خواتین کی جراہی کی جائے ۔سب ضلع ہسپتال میں ڈاکٹروں کی عدم دستیابی کی وجہ سے زنا امراض میں ملوث مریضوں کو پہلے ضلع ہسپتال پونچھ لے جایا جاتا تھا مگر ایم ڈی گاینکالوجسٹ کی ہسپتال میں تعیناتی سے مریضوں کو کافی حد تک راحت میسر ہو رہی ہے۔ نو تعینات زنا ڈاکٹر چھوٹے قسم کی جراہی بھی کرتے ہیں جبکہ نارمل ڈلوری بھی جس کیلئے تحصیل منڈی کے عوام محکمہ صحت کے اعلی آفسران اور ریاستی انتظامیہ کے شکر گزار ہیں یہاں کی عوام نے ریاستی انتظامیہ اور محکمہ صحت کے اعلی آفسران سے گزارش کی ہے کہ وہ سب ضلع ہستال منڈی میں اینستھسیہ ماہرکی تقریری کو جلد عمل میں لائیںتاکہ یہاں کے عوام کو مشکلات سے دوچار نہ ہونا پڑے اور ڈاکٹر چھوٹے اور بڑے قسم کے آپریشن کے ساتھ ساتھ دوسرے اپریشن بھی منڈی میں ہی انجام دیں۔ اس سلسلہ میں تحصیل منڈی کے ایک عوامی وفد نے سابقہ ممبر قانون ساز کونسل ڈاکٹر شہنازگنائی سے ملاقات کر کے ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ سے اینستھسیہ ماہر کو ہسپتال میں تعینات کر وانے کی سفارشات بھی کیں ۔ڈاکٹر شہناز گنائی نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ اس حوالے سے ضلع ترقیاتی کمشنر سے بات کی گئی ہے جس پر انہوں نے یقین دہانی کروائی کہ جب تک مستقل ڈاکٹر کی تعیناتی عمل میں لائی جاتی تب تک وہ ضلع ہسپتال پونچھ سے ہفتے میں تین دن ماہر کو منڈی ہسپتال میں دستیاب رکھیں گے ۔
منڈی ہسپتال میں اینستھیسیہ ماہرہی نہیں
