منڈی میں کھیلو انڈیا پروگرام کا انعقاد

 منڈی //ہائراسکینڈری سکول منڈی میں کھیلو انڈیا کا پروگرام شروع کیاگیاہے ۔اس پروگرام میں بڑی تعداد میں بچوں نے حصہ لیا جس کا افتتاح تحصیلدار منڈی ظہیر احمد رانا نے کیا ۔اس موقعہ پر ایس ایچ او منڈی و دیگر افسران بھی موجو دتھے ۔پونچھ میں کھیلو انڈیا پروگرام کا آغاز یکم ستمبر کو ڈپٹی کمشنر پونچھ راہل یادو کی قیادت میں ہوا جس کے تحت مختلف علاقوں میں یہ پروگرام منعقد کئے جارہے ہیں ۔اسی سلسلے کی کڑی میں منڈی میں بھی پروگرام منعقد ہوا۔مقامی لوگوں نے انتظامیہ کی سراہنا کرتے ہوئے کہاکہ اس طرح کے پروگرام سے نوجوان بری صحبتوں سے دور رہیں گے ۔