منڈی میں کالج کے قیام کی تجویز نہیں :بخاری

 جموں//تعلیم کے وزیر سید محمد الطاف بخاری نے قانون ساز کونسل کو بتایا کہ ضلع پونچھ میں تین ڈگری کالج کام کر رہے ہیں اور نئے ڈگری کالج اُن علاقوں میں کھولے جائیں گے جہاں ابھی تک کوئی کالج قائم نہیں کیا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ضلع پونچھ کے تحصیل منڈی میں کسی بھی ڈگری کالج کو قائم کرنے کی کوئی تجویز نہیں ہے ۔وزیر ڈاکٹر شہناز گنائی کی طرف سے توجہ دِلائو نوٹس کا جواب دے رہے تھے۔