منڈی میں ٹیمپو حادثہ ،ڈرائیور شدید زخمی

منڈی// تحصیل منڈی کے علاقہ چھمبر میں ایک ٹیمپو حادثے کا شکار ہو گیا جس کے نتیجہ میں ٹیمپو کا ڈرائیور شدید زخمی ہو گیا۔ پولیسنے بتایا کہ منڈی صدر مقام سے چھ کلو میٹر کی دوری پر واقع چھمبر کے مقام پر ایک ٹیمپو زیر نمبر JK12A 3341-اس وقت حادثے کا شکار ہوگیا جب وہ منڈی سے چھمبر کی طرف روانہ تھا اور چھمبر کے مقام پر ایک گہری کھائی میں جا گر جسکے نتیجے میں ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا ۔مقامی لوگوں کی مدد سے زخمی کو سب ضلع ہسپتال منڈی لایا جہاں پر اس کا علاج جاری ہے بتایا جاتا ہے۔زخمی ڈرائیور کی شناخت عمر فاروق سکنہ چھمبر کے طورپر ہوئی ہے ۔پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرتے ہوئے مزید تحقیقات شروع کردی ہیں ۔