منڈی میں سائنس وٹیکنالوجی کے موضوع پرسمپوزیم

 منڈی// ہائر سکینڈری سکول منڈی میں جموں کشمیر سٹیٹ سائنس ٹیکنالوجی اینڈ انونشن کونسل کی جانب سے ’سائنس وٹیکنالوجی ‘کے موضوع پرایک سمپوزیم کا اہتمام کیا گیا جس میں سکول کے پرنسپل رچھپال سنگھ مہمان خصوصی کے طور پر شامل ہوئے۔اس دوران ہائرسکینڈری سکول  لورن ساوجیاں ،ہائر سکنڈری سکول گرلز منڈی کے طلباء وطالبات نے موضوع کی مناسبت سے اپنے مقالات پیش کیے ۔اس موقعہ پر رنجیت سنگھ لکچرر ،شکیل احمد ،فرزانہ اختر ،لیکچرر بحیثیت ججز تقریب میں شرمل تھے۔اس دوران چھ سکولی طلباء نے مقالات کو احسن انداز میں پیش کیا ۔اس موقعہ پر ہائر سکنڈری سکول منڈی نے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ ہائر سکنڈری سکول لورن کی۔اقرا نورین اوررخسانہ اختر نے بالترتیب دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی۔ بعد ازں طلباء  و طالبات میں انعامات تقسیم کیے گئے۔ آخر میں پرنسپل ہائر سکنڈری سکول منڈی نے تمام شرکاء تقریب کا شکریہ ادا کیا اس موقعہ پر لکچرر شبیر احمد اور افروز میر نے نظامت کے فرائض انجام دیئے۔