منڈی میں بجلی لائن مین کرنٹ لگنے سے لقمہ اجل

منڈی//ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی کے علاقہ اتولی میں محکمہ بجلی کا لائن مین کرنٹ لگنے سے لقمہ اجل بن گیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق منڈی تحصیل کے علاقہ اتولی میں بجلی ٹھیک کرتے ہوئے محکمہ بجلی میں بطور عارضی ملازم کام کر رہا ایک شخص لقمہ اجل بن گیا ہے جس کی شناخت فاروق احمد ولد غلام محمد خواجہ ساکنہ اتولی کے طور پر ہوئی ہے جس کی عمر33سال بتائی جاتی ہے۔عینی شاہدین کے مطابق جمعہ کو دیر رات گئے فاروق احمد اتولی علاقہ میں بجلی کی مرمت کر رہا تھا کہ اچانک اسے بجلی کا کرنٹ لگ گیا۔بعد ازاں مقامی لوگوں کی مدد سے اسے سب ضلع ہسپتال لایا گیا جہاں پر ڈاکٹروں نے اسے مردہ کرار دیا۔ایس ایچ او پولیس سٹیشن منڈی بشیر کوہلی نے اس ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اس سلسلے میں پولیس تھنہ منڈی میں کیس درج کر لیا گیا ہے۔