منڈی سڑک حادثہ ،1شخص لقمہ اجل | 2زخمی ،علاج معالجہ کیلئے ہسپتال منتقل

منڈی //پونچھ ضلع کی تحصیل منڈی میں ہوئے ایک سڑک حادثے میں 1شخص ہلاک جبکہ دیگر 2زخمی ہو گئے ہیں ۔مقامی ذرائع نے بتایا کہ منڈی کے سوجیاں سے جھمبر کناری جا رہا ایک ٹریکٹر انتہائی تیز رفتاری کی وجہ سے ڈرائیور کے کنٹرول سے باہر ہو کر ایک گہر ی کھائی میں جا گرا جس کے نتیجے میں ایک شخص کی موقعہ پر ہی موت ہوگئی جبکہ دیگر دو زخمی ہو گئے ہیں ۔ان زخمیوں کو مقامی لوگوں کی مدد سے منڈی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر ابتدائی مرحم پٹی کے بعد شدید زخمی ایک شخص کو ضلع ہسپتال پونچھ منتقل کر دیا گیا ۔مرنے والے کی شناخت شیراز احمد ولد مشتاق احمد سکنہ چھمبر کناری کے طورپر ہوئی ہے جبکہ زخمیوں کی شناخت سجاد احمد ولد غلام رسول اور محمد عارف ولد عبدالرشید کے طورپر ہوئی ہے ۔پولیس نے اس سلسلہ میں معاملہ درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں ۔