عاصف بٹ
کشتواڑ//ضلع پولیس کشتواڈ نے منشیات کے خلاف اپنی مہیم کو جاری رکھتے ہوے ممنوعہ ادویات آن لائن بیچنے پر فارمیسی کمپنی کے خلاف کاروائی عمل میں لائی۔ ایس ایس پی کشتواڑ خلیل پوسوال نے بتایا کہ منشیات فروشوں پر کاروائی کرنے کے بعد انہوںنے اب آن لاین منشیات خریدے کا ذریعہ ڈھونڈا جس پر پولیس نے کاروائی عمل میں لائی اورتحقیقات میںپتہ چلا کہ یہ ممنوعہ ادویات دہلی و دیگر مقامات پر سے آن لائن خریدی جارہی ہیںاور انکی رقوم آن لائن ٹرانسفرکی جارہی ہیںجسکے بعد ان ادویات کو کوریر کے ذریعے کشتواڑ لایا جارہا تھا۔انہوںنے کہا کہ اس کے خلاف ایک ایف آئی آر زیرنمبر 116/2023پولیس تھانہ کشتواڑ میں این ڈی پی ایس کے تحت درج کی گئی۔
پولیس نے دہلی میں قایم زی لیب فارمیسی کمپنی و کوریر کمپنی و خریدنے والے کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے اور سبھی ممنوعہ ادویات کو ضبط کیا گیا جن کے خلاف جلدکاروائی ہوگی۔انکا کہناتھا کہ دو ڈبوں کو ضبط کیا گیا ہے جبکہ اس سے قبل بھی ایک شخص نے ایک ہفتے میں ساتھ ڈبے منگوائے تھے جبکہ دوسرے شخص ،جس کاتعلق بھی کشتواڑ سے ہے ،نے ایک ماہ کے دوران بیس کے قریب ممنوعہ ادویات کے آڈر آن لاین منگوائے ہیں۔انکاکہناتھا کہ ابھی تک سات کے قریب لوگوں کو پولیس نے ڈھونڈ نکالا ہے جنھوں نے آن لائن یہ ممنوعہ ادویات خریدے ہیں۔انہوںنے کہا کہ کوریر سروس کا کام کرنیوالواں کو بھی آگے آکر پولیس کی مدد کرنی چاہئے۔