منقبت

تاریکیوں میں مہر منور حسینؓ ہیں 
انسانیت کے پیکر و مظہر حسین ؓہیں 
صورت ہے جن کی شاہ ِدو عالمؐ کی ہو بہو 
دیکھو اگر تو حضرت حیدرؓ حسینؓ ہیں 
مظلوم دیکھنے میں ہیں یہ فاطمہ ؓکے لعل 
سچ پوچھئے تو عاشقِ کوثر حسین ؓ ہیں 
دل میں ہر ایک بشر کے ہے قبضہ حسینؓ کا 
ہر آئینہ کا آج بھی جوہر حسین ؓہیں 
سر دے کے اپنا ، ناناؐ کی امت کے واسطے 
ثابت یہ کر دیا ہے کہ رہبر حسینؓ ہیں 
ہم عاصیوں کو روز قیامت میں ڈر نہیں 
منظور جب ہمارے مقدر حسینؓ ہیں  
 
محمد منظور الحسن 
 محلہ رگھو ناتھ پور ، کلیاں ساگر ،
 مؤ ناتھ بھنجن ، یو پی – ٢٧٥١٠١