منشیات کے مضر اثرات پر بیداری پروگرام

کوٹرنکہ //فوج کی جانب سے سب ڈویژن کوٹرنکہ کے بدھل علاقہ میں منشیات کے مضر اثرات کے سلسلہ میں ایک بیداری پروگرام منعقد کیا گیا ۔سموٹ فوجی کیمپ کے منتظمین کی جانب سے منعقدہ بیداری پروگرام کے دوران منشیات بالخصوص تمباکو استعمال کرنے سے ہونے والے نقصانات کے بارے میں تفصیلی جانکاری فراہم کی گئی ۔’نوجوانوں کو منشیات سے بچانے ‘کے عنوان سے منعقدہ پروگرام کے دوران فوجی ماہرین نے نوجوانوں اور والدین کو تلقین کرتے ہوئے کہاکہ اس سلسلہ میں سنجیدگی کا مظاہرہ کیا جائے تاکہ نوجوان نسل کو اس لت سے بچایا جاسکے ۔انہوں نے کہاکہ نوجوان نسل میں بیداری کی کمی کی وجہ سے ایک بڑی تعداد منشیات کی جانب راغب ہورہی ہے جبکہ سماج کے ہرایک شخص کو چاہئے کہ وہ اپنی ذمہ داری کو سمجھتے ہوئے اس لت کو ختم کرنے میں سنجیدگی کیساتھ اپنا رول ادا کرئے ۔اس بیداری پروگرام میں نوجوانوں و مکینوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی ۔