منشیات کے خلاف کاروائی کرناہ میں 2افراد گرفتار، 2کلو ہیروئن برآمد

اشرف چراغ

کپوارہ // کپوارہ ضلع میں پولیس نے منشیات مخالف مہم کو جاری رکھتے ہوئے ایک اورکارروائی میں کپوارہ پولیس نے کرناہ تھانہ کے علاقے تاڈ سے منشیات کی اسمگلنگ کے الزام میں دو افراد کو گرفتار کیا۔ایک مخصوص اطلاع پر پولیس نے دو افرادٹیٹوال سے ٹاڈ اور ٹنگڈار کے علاقے کی طرف منشیات سمگل کرنے کے لئے آئے تھے۔ ایس ایچ او کرناہ کی سربراہی میں پولیس کی ایک ٹیم نے ایگزیکٹیو مجسٹریٹ کی موجودگی میں بانڈی ناڈ کے قریب پولیس نے ایک ناکہ قائم لگایا۔ تلاشی کے دوران ایک ٹاٹا موبائل گاڑی زیر نمبرJK09C-1179 کو روکا گیا جسے مشکور احمد ملک ساکن ہجیترا کرناہ چلا رہا تھا اور امجد میر اس کے ساتھ سوار تھا۔ گاڑی کی تلاشی کے دوران ایگزیکٹیو مجسٹریٹ ٹنگڈار کی موجودگی میں گاڑی سے دو کلو گرام وزنی منشیات کے دو لفافے برآمد ہوئے جن میں بظاہر ہیروئن لگ رہی تھی۔ برآمد شدہ منشیات کو موقع پر سیل کر دیا گیا، گاڑی کو ضبط کر لیا گیا اور دونوں افرادکو 8/21-29 این ڈی پی ایس ایکٹ زیرایف آئی آر نمبر 4/2023 گرفتار کر لیا گیا۔