منشیات کے خلاف پولیس کی کارروائیاں جاری

سرینگر //منشیات فروشوں کے خلاف اپنی کارروائی جاری رکھتے ہوئے کولگام، پلوامہ اورہندواڑہ پولیس نے04  منشیات فروشوں کو گرفتارکرکے ان کے قبضے سے ممنوعہ نشیلی اشاعہ برآمد کرکے ضبط کی ۔ تھانہ کولگام کی پولیس پارٹی نے لارو کراسنگ پر ایک ناکہ لگایا اور چیکنگ کے دوران ایک شخص بلال احمد وانی ولد محمد یوسف وانی ساکن گونی پورہ ہیاما، کپواڑہ مشتبہ حالات میں ایک بیگ لے کر جا رہا تھا کو روک کر اس کی تلاشی لی گئی ۔ دوران تلاشی اس کے قبضے سے 14 کلو گرام پوست برآمد کرکے ضبط کی اسے گرفتار کر لیا گیا اور سلسلے میں ایف آئی آر نمبر 22/2022    پولیس سٹیشن کولگام میں درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔اسی دوران منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے پلوامہ پولیس نے جمشید احمد شیخ ولد اعجاز احمد شیخ ساکن ٹہب نامی ایک شخص ممنو عہ نشیلی اشیاء کی فروخت میں ملوث ہونے کے علاوہ رہائشی مکان میں بھاری مقدار میں ممنوعہ اشیاء کی ذخیرہ اندوزی کر رکھنے پر اس کی گرفتاری عمل میں لائی ۔ پولیس اسٹیشن پلوامہ کی ایک پولیس پارٹی نے ایگزیکٹیو مجسٹریٹ کی موجودگی میں مذکورہ رہائشی مکان پر چھاپہ مارا اور 5.5 کلو بھنگ کے پتے اور 125 گرام بھنگ برآمد کی۔ ملزم کو گرفتار کر کے منشیات برآمد کر لی گئی۔ تھانہ پولیس پلوامہ نے اس سلسلے میں مقدمہ ایف آئی آر نمبر 31/2022  درج کیاکرکے مذید تفتیش شروع کردی گئی۔ہندوارہ پولیس نے ڈیڈی کورٹ کراسنگ کے نزدیک دو مشتبہ افراد جس کی شناخت اختر خان ولد ایاض خان ساکن ڈیڈی کوٹ اور طاہر احمد صوفی ساکن سناواللہ صوفی ساکن بترگام کے بطور ہوئی ہے ان کے قبضے سے دس گرام براوئن شکر برآمد ہوئی ہے ۔ تھانہ پولیس ویلگام نے اس سلسلے میں کیس زیر ایف آئی آرنمبر08/2022 متعلقہ دفعا ت کے تحت کیس درج کرکے مذید تحقیقات شروع کردی۔