منشیات کے استعمال پر بیداری مہم

راجوری //فوج کی جانب سے سرحدی ضلع راجوری کے نوشہرہ سب ڈویژن میں منشیات کے استعمال اور اس کے مضر اثرات پر بیداری مہم شروع کی گئی ۔اس سلسلہ میں نوشہرہ کے گورنمنٹ مڈل سکول سیڑھی میںایک بیداری پروگرام کااہتمام کیا گیا جس میں 53طلباء کے علا وہ 20سے زائد عام لوگوں نے بھی شرکت کی ۔اس موقعہ پر طلباء و عام لوگوں کو منشیات کے مضر اثرات اور ان کے استعمال سے ہونے والی بیماریوں سے متعلق بیداری کیا گیا ۔