سرینگر//پی ڈی پی لیڈر اور پارٹی کے ریاستی یوتھ سیکریٹری عارف لائیگرو نے منگل کو نوجوانوں میں منشیات کے استعمال کی پریشانی پر تشویش کا اظہار کیا۔لائیگرو نے کہا کہ وادی میں 1980 کی دہائی سے نشہ آور اشیاء کا استعمال عام ہے۔ تاہم 2015کے بعد سے – کشمیری نوجوانوں کی طرف سے منشیات کے بے دریغ استعمال نے پوری وادی میں شدید تشویش پیدا کر دی ہے۔ انہوں نے کہاکہمنشیات کی کھپت میں اضافہ اورچوری کا براہ راست نتیجہ ہو سکتا ہے۔ایک بیان میں انہوں نے منشیات کے استعمال سے نجات کیلئے نوجوانوں میں بیداری کی ضرورت پر زور دیا۔انہوں نے کہا کہ اگراجتماعی اقدامات نہیں کیے گئے تو اس کے ہمارے معاشرے پر خطرناک نتائج مرتب ہوں گے۔ لائیگرو نے کہا کہ معاشرے کو منشیات کے استعمال سے نجات دلانے کے لیے اجتماعی کوششوں کی ضرورتہے۔لائگرو نے مفت طبی کیمپوں کے انعقاد کی ضرورت پر زور دیا اور اس لعنت کو روکنے کے لیے صحت کے حکام، پولیس اور این جی او کی طرف سے فراہم کردہ تعاون کو تسلیم کیا۔پی ڈی پی لیڈر نے کہا کہ اس طرح کے مفت طبی کیمپوں کا بنیادی مقصد ان لوگوں کوسہولت دینا ہے جو علاج اور ادویات کی استطاعت نہیں رکھتے۔انہوں نے کہا’’یہ خطرہ ہمیں کھا رہا ہے اور ر ہمیں ایک متحد ہ محاذ کی ضرورت ہے۔ مذہبی اور تعلیمی اداروں کو نوجوانوں تک پہنچنا چاہئے۔ سب کو اپنا کردار ادا کرنا چاہئے‘‘۔
منشیات کی لت ہمیں کھا رہی ہے: لائیگرو | سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا
