منشیات کی بدعت پر سمینار کا اہتمام

جموں //طلاب میں منشیات کی بدعت کے خلاف بیداری پید ا کرنے کے مقصد سے محکمہ اطلاعات و عوامی رابطہ کی کلچرل ونگ نے اورینٹل اکیڈمی ،محلہ افغان ،کچی چھاونی ،جموں میں“School based education for drug abuse prevention”  کے موضوع پر ایک سمپوزیم و کلچرل پروگرام کا اہتمام کیا۔ایک بیان کے مطابق سکول کے پرنسپل وویک چوہان اس موقعہ پر مہمان خصوصی تھے،سمپوزیم میںمیزبان سکول کے 20  طلاب نے شرکت کی اور موضوع پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔مقابلہ میں دسوین جماعت کی پریہ شرما اور آٹھویں جماعت کی نسٹھا جین نے مشترکہ طور سے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ آیوشی ورما اور اروج شکیل نے بالترتیب دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی۔بعد میں کلچرل ونگ کے کلاکاروں اور طلاب نے منشیات کی بدعت اور لوک کلچر پر مبنی ایک دلکش تمدنی پروگرام پیش کیا۔سونو جین ، مونیکا شرما ،اور نویدتا نے بطور جج فرائض انجام دئے ،پروگرام کے اختتام پر فاتحین میں انعامات بھی تقسیم کئے گئے۔