منشیات مخالف مہم

 سرینگر// منشیات مخالف مہم کے دوران پولیس نے ہندوارہ اور کولگام میں چار افراد کو گرفتار کیا ہے ۔خان پورہ میگام میں قائم پولیس پارٹی نے ایک گاڑی زیر نمبر  نے رجسٹریشن نمبر JK13B-4500کو روکا جس میں مشتاق احمد میر ساکن پیوامہ ، ہلال احمد رتھر اور ساجد احمد بخشی ساکنان چوگل نامی تین افراد سوار تھے۔پولیس نے چیکنگ کے دوران ان کے قبضے سے 1.70کلوگرام چرس اور 10730روپے کی نقد رقم برآمد کی۔پولیس نے ہندوارہ تھانہ میں اس سلسلے میں کیس زیر ایف آئی آر نمبر 189/21 درج کیا ہے ۔ اس دوران میر ہامہ کولگام میں پولیس نے ڈی ایس پی ہیڈکواٹر کی سربراہی میں چیکنگ کے دوران ایک موٹر سائیکل سوار شوکت احمد زرگر ساکن لیرو کے قبضے سے دو سو گرام چرس نمو شے برآمد کی۔تھانہ پولیس کولگام نے اس سلسلے میں کیس زیر ایف آئی آرنمبر141/2021 درج کیا ہے ۔