فیاض بخاری
بارہمولہ//منشیات مخالف مہم کے دوران پولیس نے بارہمولہ اور کولگام میں 2شہریوں کو نشیلی مواد سمیت گرفتار کرلیا۔ پولیس ترجمان نے بتایا کہ پولیس تھانہ بجہامہ کی ایک پارٹی نے ایس ایچ او کی سربراہی میں نورکھا بونیار کراسنگ پر قائم چوکی پر ایک شخص کو روکا۔ تلاشی کے دوران اْس کے قبضے سے 30گرام چرس برآمد کیا گیا۔ گرفتار شخص کی شناخت دانش جاوید ساکن جبدار بجہامہ کے طور پر ہوئی ہے۔ پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کرلیا ہے۔ادھر پولیس نے کولگام میں منشیات فروش کو گرفتار کیا اور اس کے قبضے سے ممنوعہ مادہ برآمد کیا گیا۔کولگام پولیس اسٹیشن کی ایک ٹیم نے ایمپلائمنٹ ایکسچینج آفس کولگام کے قریب تحصیل کراسنگ پر قائم ایک چوکی پر ایک مشکوک شخص کو روکا جس میں ایک تھیلاتھا۔ تلاشی کے دوران ان کے قبضے سے 800 گرام چرس جیسا ممنوعہ مادہ برآمد کیا گیا۔اس کی شناخت نثار احمد میر ساکن موہن پورہ کولگام کے طور پر ہوئی ہے اسے گرفتار کرکے کولگام تھانہ منتقل کردیا گیا۔ اس مناسبت سے ایف آئی آر نمبر 122؍2024 کے تحت قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت کولگام تھانہ میں مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا۔