منشیات مخالف مہم | ہندوارہ میں شہری گرفتا ر ،ہیروئن ضبط

سرینگر //ہندوارہ میں منشیات مخالف مہم کے دوران پولیس نے کرالہ گنڈ علاقے میں ایک چھاپہ مار کاروائی کے دوران ایک اسمگلر کی گرفتاری عمل میں لاکر اس کے قبضے ہیروین ضبط کیا ۔موصولہ اطلاع کے مطابق ایس پی ہندوارہ ڈاکٹر سندیپ چکر وردی(آئی پی ایس) کی نگرانی میں ہندوارہ پولیس نے منشیات کے خلاف مہم میں تیزی لائی ہے۔اس سلسلے میں پولیس کی ایک پارٹی نے گذشتہ شام ٹھوکر پورہ کے مقام پر ایک ناکے دوران ایک اسمگلر گرفتار کیا جس کی شناخت سہیل احمد ڈار ساکن لوکی پورہ قاضی آبادکی گرفتار عمل میں لائی اور اُس کے قبضے سے ہیروین ضبط کیا گیا۔ پولیس نے اس سلسلے میں ایک کیس زیر نمبر392020821NDPS Actپولیس تھانہ کرالہ گنڈ میں کیس درج کیا گیا۔