منشیات مخالف مہم | کپوارہ پولیس کی نوجوانو ں کے ساتھ گفت و شنید

کپوارہ//منشیات مخالف مہم کے تحت کپوارہ پولیس نے نوجوانو ں کے ساتھ اس بدعت پر روکتھام کے لئے روابط کو فرو غ دینے کی خاطر اتوار کو ضلع پولیس لائنز میں ایک ایک تقریب کا اہتمام کیا جس میں ضلع کے معزز شہریو ں ،سول سو سائٹی اور طلبہ کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی ۔اس موقع پر ایس ایس پی کپوارہ رام امبیر نے کہا کہ سماج سے جڑے ہر فرد اپنی ذمہ داریو ں کا احساس کریں ۔انہو ں نے کہا کہ نشیلی ادویات کے استعمال سے سماج میں منفی اثرات پر مدلل و مفصل روشنی ڈالی ۔انہو ں نے کہا کہ یہ بری عادتیں انسان کو اندر سے کھوکھلا بنا دیتی ہیں جبکہ اس کے براہ راست اثرات نشے کے عادی شخص پر پڑنے کے ساتھ ساتھ گھروالو ں کو بھی ذہنی کو فت کا شکار بنا دیتی ہیں ۔ایس ایس پی نے مزید کہا کہ نشہ کے عادی نوجوانو ں کے پاس ایک سنہری موقع ہے کہ وہ پولیس کی جانب سے منشیات مخالف مہم کا حصہ بنتے ہوئے پولیس کی مدد کریں اور ماہرین کے مشورو ں پر عملدآ مد کر کے اس لعنت سے چھٹکارا پائیں ۔اس موقع پر موجود نوجوانو ں نے اس بات کا عہد کیا کہ وہ منشیات کے ناسور کو جڑ سے اکھا ڑ پھینکنے کی خاطر کوئی دقیقہ فرو گزاشت نہیں کریںگے ۔کپوارہ پولیس نے لوگو ں سے اپیل کی کہ وہ منشیات اور نشیلی ادویات کا کارو بار کرنے والو ں پر کڑی نظر رکھیں تاکہ سماج کو ان بری عادات سے محفوظ رکھا جاسکے ۔