منشیات مخالف مہم | سرینگر اورہندوارہ میںخاتون سمیت 4افراد گرفتار

سرینگر //ہندوارہ پولیس نے منشیات کے خلاف کاروائی جاری رکھتے ہوئے ایک شہری کو ہیرائن سمیت گرفتار کیا جبکہ سرینگر پولیس نے شیر گڑھی علاقے کے نزدیک ناکہ چیکنگ کے دوران تین افراد کو گرفتارکرکے اُن کے قبضے سے چرس ضبط کیا ۔سرینگر پولیس نے گرفتار کئے گئے افراد کی شناخت مدینہ عرف بنٹی ، زبیر احمد بٹ ، مدثر احمد شیخ ساکنان آلوچی باغ کے بطور کی ہے ۔ تھانہ شیر گڑھی نے اس سلسلے میںایک کیس زیر ایف آئی آر نمبر 20/2020کو متعلقہ دفعات کے تحت درج کیا ۔اس دوران ہندوارہ پولیس نے ٹھوکر پورہ کے نزدیک چیکنگ کے دوران سہیل احمد ڈار ساکن لوکی پورہ کو گرفتار کرکے اُس کے قبضے سے ہیرائن برآمد کیا ۔ پولیس اسٹیشن کرالہ کھوڑ نے اس سلسلے میں کیس  زیر نمبر 39/2020 کو متعلقہ دفعات کے تحت درج کیا ۔