منشیات مخالف عالمی دن

مہور//منشیات مخالف عالمی دن کے موقعہ پر گورنمنٹ ہائر سکینڈری سکول مہور میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں 77این سی سی رضاکاروں ،طلاب اور سٹاف ممبران نے شرکت کی۔اس موقعہ پر سکول پرنسپل پریتم سنگھ ،سینئر لیکچرار اور این سی سی ٹیچر ظہیر عباس نے خطاب کیا۔طلاب ،اساتذہ اور والدین نے ایک ریلی بھی نکالی تا کہ لوگوں کو منشیات کے برے اثرات کے بارے میں بیدار کیا جائے۔اس موقعہ پر طلاب نے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر’ ڈرگ تھرلس بٹ کلس ‘اور’ سے نو ٹو ڈرگس ‘کے نعرے درج تھے ۔