منشیات فروش گروہ اورفورسز کے درمیان تصادم | میکسیکو میں10اہلکاروں سمیت 29افراد ہلاک

برازیلیا//میکسیکو میں”ال چاپو” لقب کے حامل منشیات کے مالک جوکین گزمین کے ایک بیٹے اویدیو گزمین کی حراست پر میکسیکو میں ہونے والی جھڑپوں میں10 فوجیوں سمیت 29 افراد مارے گئے ۔جھڑپوں کے نتیجے میں پر تشدد واقعات میں کئی فوجی گاڑیاں تباہ ہو گئیں ، درجنوں گاڑیوں کو نذرِ آتش کردیا گیا اور 100 سے زائد پروازیں منسوخ کر دی گئیںنیشنل پیلس میں یومیہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صدر اینڈریس مینوئل لوپیز اوبرادور نے کہا کہ شہریوں کی زندگیوں کو خطرے میں نہ ڈالنے کے لیے یہ آپریشن حساس طریقے سے کیا گیا۔”10 فوجی جو سیکورٹی کو یقینی بنانے کے لیے ڈیوٹی پر تھے اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے اور 35 فوجی زخمی ہوئے ۔”وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ آپریشنز میں مسلح افواج کے 3586 ارکان نے حصہ لیا، ہونے والے تصادم میں گینگ کے 19 ارکان ہلاک اور 21 افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے ۔