مینڈھر +منجا کوٹ//جموں وکشمیر پولیس اور فوج کی جانب سے مینڈھر سب ڈویژن کے بالا کوٹ اور راجوری کی سرحدی تحصیل منجا کوٹ کے درمیان میں ایک ناکے کے دوران نشہ آور اشیاء کے 4پیکٹوں کیساتھ ساتھ 2منشیات سمگلروں کو گرفتار کر کے معاملہ کی تحقیقات شروع کر دی ہیں ۔پولیس نے بتایا کہ تحصیل بالاکو ٹ کے بریانی ارمی گیٹ پر ایک ٹاٹا موبائل گاڑی زیر نمبر JK11C-9009کی چیکنگ کے دوران منشیات کے 4پیکٹ ضبط کرلئے گئے جس کے بعد پولیس نے گاڑیوں کو ضبط کرتے ہوئے 2اسمگلروں کو بھی گرفتار کرلیا ہے ۔پولیس نے بتایا کہ اس معاملہ میں ملوث افراد کی شناخت شیر باز احمد اور محمود خان سکنہ منجا کوٹ گلہوتی کے طورپر ہوئی ہے ۔غور طلب ہے کہ مذکورہ سرحدی علاقوں سے اس سے قبل بھی کئی مرتبہ منشیات کی بڑی مقدار ضبط کی جاچکی ہے ۔پولیس نے اس سلسلہ میں مینڈھر پولیس سٹیشن میں ایک معاملہ درج کرتے ہوئے مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں ۔
منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام بنائی گئی
