منشیات خالف مہم | اونتی پورہ میںدو افراد گرفتار

سرینگر//منشیات مخالف مہم کے دوران اونتی پورہ میں پولیس نے دوافرادکو گرفتار کیا اور ان کے قبضے سے ممنوعہ نشیلی اشیاء کوبرآمد کر لیا۔اونتی پورہ ٹول پلازہ کے نزدیک تلاشی کے دوران ایک سنٹرو کار زیر نمبرJK01N-4631سے چار سوگرام چرس آمد کر لیا گیاجبکہ گاڑی میں سوار دو افراد کو گرفتار کر کے پولیس تھانہ اونتی پورہ میںزیر حراست رکھا گیا ۔گرفتار کئے گئے افراد کی شناخت منظور احمد بیگ ساکن ملپورہ کھاگ بڈگام اور محمد اقبال میر ساکن اسکندر پورہ بیروہ بڈگام کے طور پر ہوئی ہے۔پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کیا ۔