منشیات اور شراب نوشی میں اضافہ

سرینگر//سول سوسائٹی فورم نے سماج میں شراب نوشی اورمنشیات کی لت اورخودکشی کے واقعات میں اضافہ پرتشویش کااظہار کرتے ہوئے تمام طبقوں علماء، دانشور، قلمکار، تاجر برادری ،وکلاء ،اساتذہ اور صحافتی برادری کو ان بدعات کا قلع قمع کرنے کیلئے مشترکہ حکمت عملی اپنانے پرزوردیاہے۔ایک بیان کے مطابق فورم کے اجلاس میں بیک زبان ’کشمیرفائلز‘نامی فلم کی تشہیر اورحجاب پرپابندی کومتعصبانہ سوچ قراردے کرایسے اقدامات سے سماج کو آگاہ کرنے کااعادہ کیاگیا۔اجلاس میں بتایا گیا کہ ایسی متعصبانہ سوچ رکھنے والوں کوکشمیریت اورمذہبی رواداری کو زک پہنچانے سے روکنے کیلئے فورم اپنارول نبھائے گا۔ اجلاس میں چیئرمین عبدالقیوم وانی نے زوردے کر کہا کہ سول سوسائٹی فورم ہرسطح پرعوام مخالف اور منفی سوچ پرمبنی اقدامات کی مخالفت کرے گی اور عوامی احساسات اورجذبات کوزک پہنچانے کی ہرسازش کا مقابلہ کیا جائے گا۔