منسوخ شدہ کرنسی کے نوٹ ضبط | 2 افراد پولیس کی گرفت میں، 22لاکھ کی رقم برآمد

سرینگر // راجباغ پولیس نے محمد اقبال ڈار ولد عبدالسلام ڈار ساکنہ بوگنڈ کولگام کی گرفتاری عمل میں لا کر اُسے پوچھ تاچھ سروع کی جس دوران اُس کے قبضے سے تین لاکھ روپیہ پُرانی کرنسی کے نوٹ برآمد ہوئے۔ مزید پوچھ تاچھ کے بعد معلوم ہوا ہے کہ مذکورہ شخص نے جواہر نگر سرینگر میں قائم کئے گئے خفیہ ٹھکانے پر مزید پُرانی کرنسی کے نوٹ چھپاکے رکھے ہیں۔ اس کی نشاندہی پر پولیس نے غلام احمد ولد عبدالاحد ساکنہ جواہر نگر کے رہائشی مکان پر چھاپہ ڈالا اور وہاں چھپائی گئی 22لاکھ روپیہ پُرانی کرنسی کے نوٹ برآمد کرکے ضبط کئے۔ اس ضمن میں پولیس کی جانب سے مزید تحقیقات جاری ہے۔ قابلِ ذکر ہے کہ ایس ڈی پی او صدر کی زیر نگرانی میں ایس ایچ او راجباغ کی زیر قیادت تشکیل دی گئی خصوصی ٹیم نے اس معاملے کو حل کیا ۔