منزگام کی دینی شخصیت فوت

سرینگر//جمعیت اہلحدیث کے صدر مولانا غلام محمد بٹ المدنی اور ناظم اعلیٰ ڈاکٹر عبد الطیف الکندی نے منز گام کی معروف 130سالہ بزرگ دینی شخصیت مولوی محمد ابراہیم لون کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسی غنیمت شخصیات کا گلشن ہستی سے اُٹھ کے چلا جانا زبردست خلا پیدا کردیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرحوم کونہ صرف مولانا انور شوپیانی ؒ کی صحبت کا شرف حاصل تھا بلکہ راہ حق میں ان کے شریک سفر رہنے کے اعزاز سے بھی سرفراز تھے۔