منزگام بونیار کا بجلی ٹرانسفارمر خراب

اوڑی// منزگام بونیار اوڑی کے وارڈ نمبر 9 کا بجلی ٹرانسفارمر گزشتہ ایک ہفتے سے خراب ہے اور ابھی تک محکمہ بجلی کے اہلکاروں نے اِس خراب ٹرانسفارمر کو مرمت کر کے واپس نہیں لایا ہے۔جس کی وجہ سے اِس علاقے کی آبادی گزشتہ ایک ہفتے سے اندھرے میں ہے۔مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ ایک ہفتہ قبل بجلی ٹراسفارمر خراب ہونے کے بعد تین دن تک محکمہ بجلی کے اہلکاروں کا انتظار کرتے رہے کہ وہ خراب بجلی ٹرانسفارمر کو مرمت کے لئے ورکشاپ لے جائیں مگر ایسا نہیں ہوا اور پھر مقامی لوگوں نے مشترکہ طور کچھ پیسے جمع کر کے خراب ٹرنسفارمر کو مرمت کے لئے بارہمولہ ورکشاپ منتقل کیا مگر ابھی تک مرمت کر کے واپس نہیں لایا گیا۔