منریگا کے تحت بروقت ادائیگیوں میں مایوس کن کارکردگی | اے سی ڈی نے 24 پنچایت سیکریٹریوں کی تنخواہ روک لی

ڈوڈہ //منریگا سکیم کے تحت بروقت ادائیگیوں میں ناقص کارکردگی کے معاملے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر ڈیولپمنٹ ڈوڈہ فلیل سنگھ نے ضلع بھر کے مختلف بلاکس میں کام کرنے والے 24پنچایت سکریٹریوں کی تنخواہ روکنے کا حکم جاری کیا ہے۔اے سی ڈی کی طرف سے جاری کردہ حکم میں کہا گیا ہے کہ بروقت ادائیگی کے ساتھ ساتھ ضلع میں منریگا پروگرام کے مناسب نفاذ کو یقینی بنانے کے کلیدی اشارے میں سے ایک ہے جس کی اعلیٰ حکام باقاعدگی سے نگرانی کر رہے ہیں اور بار بار کی ہدایات کے بعد بھی چوبیس پنچایت سیکرٹری بروقت ادائیگی کرنے میں ناکام رہے ہیں۔اس سلسلے میں غلطی کرنے والے پنچایت سکریٹریوں کی تنخواہ فوری طور پر روک دی گئی ہے، اس کے علاوہ متعلقہ بی ڈی اوز کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ غلطی کرنے والے پنچایت سیکریٹریوں کے حق میں تنخواہ اس وقت تک کریڈٹ نہ کریں جب تک کہ وہ ترجیحی بنیادوں پر بروقت ادائیگی کے اشارے کے تحت اپنی کارکردگی کو بہتر نہیں بناتے ہیں اور بی ڈی اوز سے کہا گیا ہے کہ وہ بلاک ڈیولپمنٹ چیئرپرسن کے ذریعے دوسرے دستخط کنندگان کے خلاف کارروائی شروع کریں جن کی کارکردگی غفلت کی وجہ سے مایوس کن ہے۔