منریگا ملازمین کا بڈگام اور اوڑی میں احتجاج

 سرینگر//برستی بارش کے دوران مرکزی معالی معاونت والی اسکیم ’’منیر یگا‘‘کے تحت بڈگام اوراوڑی میں کا م کر رہے ملازمین نے جاب پالیسی کے مطالبے کو لیکر غیر معینہ ہڑتا ل کے پہلے روز احتجاج کیا ۔اوڑی سے کشمیر عظمیٰ کے نمائندے ظفر اقبال نے اطلا دی ہے کہ اوڑی کے ایم جی نریگا ملازمین نے اوڑی کلب میں پر امن احجاج کیا ۔احتجاجی ملازمین نے سرکار سے مطالبہ کیا کہ ان کی جاب پالیسی واضح کی جائے ۔واضح رہے کہ ایم جی نریگا ملازین نے غیر معینہ عرصہ کیلئے کام چھوڑ ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔ادھر بڈ گام ضلع میں ایم جی نریگا کے تحت کام کرہے ملازمین نے منیر یگا ایمپلائز ایسوسی ایشن بڈ گام کے ضلع صدر عبدالرشید کی قیادت میںضلع ہیڈ کوارٹر بڈ گام کے باہر زورداراحتجا ج کیا ۔ احتجاجی مظا ہرین جاب پالیسی کامطالبہ کررہے تھے۔ انہوںنے کہا کہ منر یگا ملازمین کے حق میں سفری بھتہ ، معاوضہ بھتہ ، سرحدی بھتہ منظور کرنے کے علاوہ سکیم کے تحت ان ملازمین کے حق میں چھٹی بھی منظور کی گئی ہے جبکہ پروگرام افسروں کے بغیر کسی کو بھی اس طرح کی سہولیات نہیں دی جاتی ہیں ۔ مظا ہرین نے کہا کہ دیہی ترقی کے کمشنر نے 2014 میں منریگا اسکیم کے تحت کام کررہے ملازمین کے حق میں ایس آر او255 کو منظور ی دی تھی لیکن آ ج تک اس کو عملایا نہیں گیا ۔ انہوںنے کہا کہ وہ تمام مطا لبات پور ے ہونے تک اپنی جد وجہد جاری رکھیں گے۔