منریگا ملازمین کاپلوامہ میں احتجاجی مارچ

 سرینگر//منریگاکے تحت ضلع پلوامہ میں کا م کر رہے ملازمین نے جاب پالیسی کے مطالبے کو لیکر غیر معینہ ہڑتا ل کے دوسرے روز ڈپٹی کمشنر کے دفتر تک احتجاجی مارچ کیا۔ پلوامہ ضلع سے تعلق رکھنے والے ایم جی نریگا کے تحت کام کرہے ملازمین نے آل جموں کشمیر منریگاملازمین ایسوسی ایشن کے ضلع صد کی قیادت میں ڈپٹی کمشنر کے دفترتک احتجاجی جلوس نکالا۔ احتجاجی ملازمین نے ہاتھوں میں بینر اور پلے کارڑ اٹھا رکھے تھے جن پر جاب پالیسی سمیت دیگرمطالبات درج تھے۔ انہوںنے کہا کہ منریگا ملازمین کے حق میں سفری بھتہ ، معاوضہ بھتہ ، سرحدی بھتہ منظور کرنے کے علاوہ سکیم کے تحت ان ملازمین کے حق میں چھٹی بھی منظور کی گئی ہے لیکن پروگرام افسروں کے بغیر کسی کو بھی اس طرح کی سہولیات نہیں دی جاتی ہیں ۔ مظا ہرین نے کہا کہ دیہی ترقی کے کمشنر نے 2014 میں منریگا اسکیم کے تحت کام کررہے ملازمین کے حق میں ایس آر ائو255 کو منظور ی دی تھی لیکن آ ج تک اس کو عملایا نہیں گیا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ وہ تمام مطا لبات پور ے ہونے تک اپنی جد وجہد جاری رکھیں گے ا اور جب تک نہ ان کے مطالبات پورے کئے نہیں جاتے تب تک ہڑتا ل جاری رہے گی۔