مندورہ اور لرگام ترال بجلی اور پانی کی سپلائی سے محروم

سرینگر//ترال کے وانی محلہ مندورہ اور وانہ محلہ لرگام ترال میںبجلی اور نانر،خانہ گنڈ اور تکیہ علاقوں میںپینے کے پانی کی عدم دستیابی کے نتیجے میں  سخت مشکلات درپیش ہیں۔ ادھرلرگام کے وانی محلہ کا بجلی ٹرانسفار مربار بار خراب ہونے کے نتیجے میں مقامی لوگوں کو سخت مشکلات درپیش ہیں ۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ اگر چہ ٹرانسفارمرکی مرمت تاحال ہزاروں روپے خرچ کئے گئے تاہم اس کے باوجود بھی بستی گھپ اندھیرے میں ہے ۔ادھرقصبہ کے مڈورہ نانر،تکیہ،خانہ گنڈ علاقوں میں پینے کے پانی کی شدید قلت پیدا ہوئی ۔جس کے نتیجے میں علاقے کی وسیع آبادی گزشتہ4روز سے صاف پانی سے محروم ہے ۔ مقامی آبادی نے اس حوالے سے متعلقہ محکمے سے فوری مداخلت کی اپیل کی ہے ۔