ایودھیا //اجودھیا میں رام مندر کے موضوع پرممکنہ تحریک کے درمیان مدھیہ پردیش کی سابق وزیراعلیٰ اوربی جے پی کی فائربریگیڈ لیڈراوما بھارتی کا بیان آیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اجودھیا میں صرف رام مندرکی تعمیرہوسکتی ہے اورکچھ نہیں ہوسکتا ہے۔ مدھیہ پردیش میں انتخابی تشہیرکے درمیان ہوشنگ آباد پہنچیں اوما بھارتی نے یہ بات کہی۔حالانکہ انہوں نے یہ بھی کہا کہ رام مندراوررام کے نام پرہمارا کوئی پیٹنٹ نہیں ہے۔ رام للا سبھی کے ہیں اورسبھی کو بولنے کا حق ہے۔ واضح رہے کہ اجودھیا میں رام مندرکی تعمیرکولے کراتوار کو سنتوں کی جانب سے دھرم سبھا منعقد کی گئی ہے۔ وشو ہندو پریشد کے علاوہ شیو سینا کے کارکنان بھی اس موقع پراجودھیا میں جمع ہوئے ہیں۔ کسی افراتفری یا ناگہانی واقعات کو ٹالنے کے لئے پورا شہرچھاونی کی شکل لئے ہوئے ہے۔قابل ذکرہے کہ اجودھیا تنازعہ میں پہلے بھی فساد ہوئے ہیں اورہزاروں جانیں بھی گئی ہیں۔ خاص طورپر 6 دسمبر1992 کی تاریخ ایک سیاہ دن کے طورپریاد کی جاتی ہے۔
مندرہی کی تعمیرہوسکتی ہے اورکچھ بھی نہیں: اوما بھارتی
