مندرگالہ سے ساکری پیڑی سڑک پر میکڈم ڈالتے ہی اکھڑگیا غیر معیاری موادکے استعمال کا الزام ،فوری طور پر تحقیقات اور کارروائی کی مانگ

 محمد بشارت

کوٹرنکہ//ضلع راجوری کے سب ڈیژون بدھل میں پی ایم جی ایس وائی کی سڑکیں عوام کے لیے پریشانی کا باعث بنی ہیں۔ شوکت علی نامی نوجوان نے سماجی رابطہ سائٹ پر ایک ویڈیو کلیپ ڈال کر ضلع انتظامیہ سے استدعا کرتے ہوئے کہا کہ ایک طویل عرصہ کے بعد مندرگالہ سے ساکری پیڑی کو جانے والی سڑک پر تار کول ڈالنے کا کام شروع کیا گیا تھا اور مقامی آبادی نے خوشی کا اظہار کرتے ہوے انتظامیہ کا شکریہ بھی ادا کیا تھا۔ انہوں سولیہ انداز میں کہا کہ ابھی تار کول کو سڑک پر ڈالےجمعہ جمعہ 8 دن نہیں ہوئے ہیں اورسڑک کھنڈرات کی شکل اختیار کرچکی ہے۔ انہوں نے ایل جی انتظامیہ سے اپیل کی کہ ضلع راجوری کے ڈیژون بدھل میں محکمہ پی ایم جی ایس وائی کی سڑکوں کی طرف خصوصی توجہ مرکوز کی جائے اور ایک اعلی سطحی ٹیم کو جانچ کے لیے بھیجاجائے کیونکہ کروڑوں روپے ان سڑکوں کی حالت میں سدھار کے لیے وگزار کیے گئے لیکن بد قسمتی سے سڑکوں کی حالت میں کوئی بھی سدھار نہیںآیا۔