منجا کو ٹ اور مینڈھر میں سڑک حادثات ،2زخمی

منجا کوٹ +مینڈھر //تحصیل منجا کوٹ اور مینڈھر سب ڈویژن میں ہوئے مختلف سڑک حادثات میں 2افراد زخمی ہو گئے ہیں جبکہ پولیس نے اس سلسلہ میں کارروائی شروع کر دی ہے ۔جمعہ کے روز پونچھ سے جموں کی جانب جارہی ایک نجی گاڑی ڈرائیور کے کنٹرول سے باہر ہو کر دیگر گاڑیوں سے ٹکرا گئی جس کی وجہ سے دیگر تین گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا ۔پولیس نے بتایا کہ منجا کوٹ کی کھنہ مارکیٹ کے مقام پر پیش آئے حادثے میں مذکورہ گاڑی کی ٹکر کی وجہ سے ایک الٹو گاڑی ،ٹاٹا موبائل اور ایک موٹر سائیکل کو نقصان پہنچا تاہم اس حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔پولیس نے اس سلسلہ میں قانونی کارروائی شروع کر دی ہے ۔مینڈھر سب ڈویژں میں طوطا گلی تانکہ سڑک پر ایک تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی کو پیش آئے حادثے میں 2افراد زخمی ہو گئے ۔کیری ٹاپ کے مقام پر پیش آئے حادثے کے دوران مقامی لوگوں نے بچائو کارروائی میں شرکت کرتے ہوئے دونوں زخمیوں کو مینڈھر سب ڈسٹر کٹ ہسپتال منتقل کر دیا جہاں پر ان کا علاج معالجہ کیا جارہا ہے جبکہ پولیس نے معاملہ درج کرلیا ہے ۔